منگل 24 دسمبر 2019 - 17:18
آیت اللہ سید مہدی خلخالی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جلیل القدر عالم دین آیت اللہ سید مہدی خلخالی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ  الرحمن الرحیم

جلیل القدر عالم دین مرحوم آیت اللہ سید مہدی خلخالی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے اہل خانہ، ان کے تمام عقیدت مندوں اور تہران اور مشہد مقدس میں ان کے شاگردوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ وہ بہت بڑے فقیہ اور ماہر استاد تھے۔  دینی مدارس اور اسلامی معاشرے کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے حکومت اسلامی اور فقہی و دینی موضوعات پر بہت جاندار قلمی آثار چھوڑے ہیں۔

خداوند عالم کے حضور دعا گو ہوں کہ خدا ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے، ان کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

۲۳ دسمبر ۲۰۱۹

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha